اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سياري نے بتایا ہے کہ جلد ہی مقامی ماہرین کے ہاتھوں بنا جنگی بیڑا فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ انہوں نے صوبہ آذربائجان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جلد کی دماوند نامی ڈسٹرائیر فوج کے حوالے کیا جائے گا۔ ایڈمرل حبیب اللہ سياري نے کہا کہ یہ جنگی بیڑا 28 نومبر کو فوج کے حوالے کر دیا جائے گا۔ دماوند میں استعمال کی گئی ٹیکنالوجی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈسٹرائیر، جماران جنگی بیڑے سے زیادہ پیشرفتہ ہے اور جماران کی طرح اسے بھی مقامی ماہرین نے بنایا ہے۔
ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا کہ ملک کی بحریہ ہر وقت کسی بھی قسم کے خطرات سے مقابلے کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بحریہ کے جوان، ملک کی آبی سرحدوں کی مسلسل حفاظت کر رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کے دفاعی سازوسامان اور آلات کی تعمیر مقامی ماہرین ملک میں میں کر رہے ہیں اور ہم دفاعی شعبے میں بہت پہلے کی خودمختار ہوچکے ہیں۔
.......
/169